تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

ایک ٹیچر کو لوٹنے والا جب پکڑا گیا تو کیا ہوا۔۔۔ حیران کن انکشاف

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں عادی مجرم نے اپنی ہی سابق ٹیچر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق استاد سے ڈکیتی کا یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بارہ بنکی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون استاد کو اس ہی کے سابق طالب علم سے لوٹ لیا۔

خاتون ٹیچر انیتا دیوی اپنے بھائی کے ہمراہ سفید آباد کے علاقے میں واقعے بینک سے تیس ہزار روپے نکال آرہی تھی کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار لوٹیروں سے خاتون کا پرس چھین لیا جس میں 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بارہ بنکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 28 مئی کو پیش آیا تھا، جس کی رپورٹ درج ہوتے ہی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

پولیس خاتون ٹیچر کے موبائل لوکیشن اور سرولانس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم رام سنیہی متاثرہ خاتون ٹیچر انیتا دیوی کا سابق طالب علم ہے، جس کی گاڑی چیکنگ کے دوران سفدر گنج تھانے میں بند ہوئی تھی اور گاڑی چھڑانے کےلیے اس پیسے کم پڑگئے تھے اسی لیے اس نے واردات سرانجام دے دی۔

Comments

- Advertisement -