The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج گرمی اپنا زور دکھائے گی

کراچی: شہرقائد میں آج سورج آگ برسائے گا، پارہ 40ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا، گرمی کی لہربحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب پیدا ہوگی، البتہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ تک درجہ حرارت دوبارہ معمول پر آجائے گا، ہوائیں 10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب74فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ دودنوں میں ہوائیں کم چلنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں شہرقائد میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

کراچی میں ہفتے اور اتوار کو تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی کی پیش گوئی

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر ملتان اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، کم سے کم درجہ حرات 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں