تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے من مقرر

لاہور: پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹو نے نئی گندم خریداری پالیسی کا اجراء کردیا ہے، پالیسی کے مطابق نئے سیزن میں گندم کی امدادی قیمت  3900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، نئے سیزن میں گندم کا ہدف 35لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ٹارگٹ پورا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، زمینداروں کو اضافی 60 روپےفی بوری ٹرانسپورٹ چارجز بھی ادا کیےجائیں گے۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب نے بتایا کہ پہلی بارگندم خریداری کے دوران سرکاری گوداموں کوتالےنہیں لگائےجائیں گے، دوران گندم خریداری فری آٹا اسکیم کیلئے رمضان میں گندم اجراء جاری رہےگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرر و تبادلوں پر دوران گندم خریداری پابندی عائد کر دی گئی، فلور ملز کو سیکرٹری فوڈ کی اجازت سے گندم خریدنے کی اجازت ہو گی، گندم خریداری موسم اورفصل تیار ہونےکی صورت میں ہی شروع کی جائے گی۔

گندم خریداری کی مانیٹرنگ کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی آف کیبنٹ کو پاور دے دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -