سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی 90 روز میں عام انتخابات کرانے کی آئینی درخواست واپس کر دی .
عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزارنے سپریم کورٹ آنے سے قبل متعلقہ فورم سےرجوع نہیں کیا درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا؟
عدالت نے اعتراضات کے بعد درخواست واپس کر دی۔
دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے الیکشن تاریخ کا پرائم مینڈیٹ تو الیکشن کمیشن کا ہے، میرے خیال میں الیکشن کمیشن جلد ہی کسی مناسب وقت میں الیکشن کا اعلان کردے گا۔
گراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے کے حوالے سے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمملکت نے عام انتخابات کے لیے یقیناً ایک تاریخ تجویز کردی ہے لیکن الیکشن تاریخ کا پرائم مینڈیٹ تو الیکشن کمیشن کا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے موزوں حالات کا جائزہ لیکر جلد ہی کسی مناسب وقت میں الیکشن کا اعلان کردے گا۔