پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سعودی شہری نے یہ کیا کردیا! دل دہلا دینے والے مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کار کو آگ لگا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار ہوگیا، افسوس ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ سعودی شہر جازان میں پیش آیا جہاں بے رحم شخص گاڑی کو آگ لگا کر رفوچکر ہوا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کار ایک نوجوان کی تھی جو وہاں پرموجود مسجد میں نماز ادا کررہا تھا، ملزم نے مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے گاڑی کو آگ لگائی۔

- Advertisement -

بعد ازاں خفیہ کیمروں میں کار کو آگ لگانے کا واقعہ محفوظ ہوگیا جس کی مدد سے اس واقعے میں ملوث شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شہری نے کار پر آتش گیر مادہ پھینکا جس کے باعث فوراً آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی جل کر خاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتار میں آسانی ہوئی۔ 40 سالہ شخص کی شناخت تاحال مخفی رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں