کراچی: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ احتساب کی تلوار پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے لیے بھی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، علی محمد خان کا کہنا تھا کہ احتساب کی تلوار دوسروں پر آتی ہے تو کچھ لوگ خوش ہوتے ہیں لیکن خود پر آتی ہے تو رونا آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب ایسی تلوار ہے جو پڑتی ہے وہ سب کے اوپر آتی ہے، ملکی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جو کام کیے جائیں گے اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔
ہمارے اتحادی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہمیں نقصان ہو، علی محمد خان
خیال رہے کہ دو ماہ قبل علی محمد خان نے کہا تھا کہ احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چاہیے، ہمارے اتحادی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہمیں نقصان ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اور عمران خان سے لوگوں کو اتنی توقعات ہیں کہ معمولی سی کم زوری بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ کیوں کہ ماضی کے سب رہنما ناکام ہوچکے ہیں، اب قوم کے پاس ایک ہی آپشن ہے، عمران خان ہی اب آخری امید ہیں۔