جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

طالبان نے امریکا کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے افغانستان پر اقتصادی پابندیاں اور دباؤ بڑھنے پر امریکا کو خبردار کر دیا۔

افغان طالبان رہنمائی کمیشن کے سربراہ امیر خان متقی نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی ‏پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

امیرخان متقی نے کہا کہ افغانوں پر امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں بلاجواز ہیں امارت ‏اسلامیہ افغانستان دنیا سے مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب افغان طالبان کے وفدسےظاہرقدیر اور سابق سربراہ مصالحتی کونسل دین محمد نے ‏ملاقات کی جس میں دونوں سیاسی رہنماؤں نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا۔

طالبان وفد نے کہا کہ دونوں رہنما نئی حکومت بنانے میں امارت اسلامیہ کاساتھ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں