جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ٹیچر کا دوران تعلیم کلاس روم میں انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کا پہلا دن ٹیچر کے لیے موت کا پیغام لایا اور افتتاحی کلاس میں وہ اچانک انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں واقع تمیم الداری اسکول میں پیش آیا جہاں اسپورٹس ٹیچر بندر عبدالعزیز خوج نئے تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاحی کلاس کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق بندر عبدالعزیز خوج کلاس میں بچوں کو درس کی تیاری کے دوران گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ خوج کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

ان کے اچانک انتقال پر اسکول میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی اور تدریسی عمل مکمل طور پر معطل کر دیا گیا اور میت کو مرحوم کے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے ان کے اچانک انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں ڈی جی تعلیم محمد بن احمد المدخلی اور محکمے کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں