تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

ویڈیو: استاد نے اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ کو طلبہ کیلیے یادگار بنا دیا

سالگرہ یوں تو غریب امیر، خاص وعام مناتے ہیں اور روایت کے مطابق تحائف وصول کرتے ہیں لیکن ایک استاد نے اپنی گولڈن جوبلی (50 ویں) سالگرہ کو اپنے طلبہ کے لیے یادگار بنا دیا۔

استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا جاتا ہے کیونکہ بچوں کے مستقبل اور تربیت میں ماں باپ کی طرح ان کا بھی بڑا کردار ہوتا ہے۔ اساتذہ کا اپنے شاگردوں کے ساتھ محبت اور احترام کا ایک رشتہ قائم ہوتا ہے جس کا اکثر اظہار دیکھنے میں آتا رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک استاد کی اپنے طالبعلموں سے محبت کا اظہار کچھ انوکھے انداز میں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے یہ تو معلوم نہ ہوسکا ہے کہ یہ کس ملک کی ویڈیو ہے مگر محبت، دوستی اور شفقت کا اظہار کرتی اس ویڈیو کو دیکھنے والے خوب سراہ رہے ہیں۔

ویڈیو پر لکھے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے مذکورہ استاد کی یہ 50 ویں سالگرہ تھی۔ گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر استاد کی اہلیہ نے ان سے تحفے سے متعلق پسند معلوم کی تو مذکورہ استاد نے حیران کن خواہش ظاہر کر دی۔

استاد نے اپنے لیے کوئی تحفہ مانگنے کے بجائے اپنے طالبعلموں کو تحفہ دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بجٹ کم ہونے کے باعث اہل خانہ سے پارٹی یا تحائف کے بجائے اپنے طالبعلموں کو آئسکریم دینے کے لیے رقم لے لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استاد اسنارکل نما کسی چیز میں طلبہ سے قدرے بلند کھڑے ہوکر ادارے کے تمام 700 طلبہ کے لیے آئسکریم کا تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہیں جس کو ان کے شاگردوں نے بے حد سراہا اور مزے لے کر آئسکریم کھائی۔

 

ٹوئٹر پر گزشتہ روز شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 58 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ کچھ صارفین استاد کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر اپنے بچپن کی یاد تازہ ہوگئی جب وہ بھی اپنی سالگرہ پر پوری کلاس میں ٹافیاں تقسیم کرتے تھے۔

Comments