قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں انٹرا اسکواڈ میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسٹالینز کے کپتان شاداب خان اور بادشاہ کی کپتانی بابراعظم کر رہےہیں۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسٹالینز کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم بادشاہ میں محمدحارث، فخرزمان، امام الحق، افتخار احمد، عمادوسیم، فہیم اشرف، اسامہ میر، شاہین آفریدی، احسان اللہ، زمان خان اور ابراراحمد شامل ہیں۔
ٹیم اسٹالینز میں صائم ایوب، شان مسعود، عبداللہ شفیق، سلمان آغا، حارث سہیل، محمدنواز، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور طاہر شامل ہیں۔
نئے تعینات ہونے والے بیٹنگ کوچ اینڈ ریوپوٹک نے ٹیم جوائن کر لی ہے۔