جمعرات, ستمبر 12, 2024
اشتہار

بجلی بلوں کیخلاف تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تاجر رہنما محمود حامد نے کہا ہے کہ زائد بجلی بلوں اور دکانداروں پر 60ہزار ماہانہ ٹیکس کیخلاف 28 اگست کو ہڑتال ہو گی۔

کراچی میں ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم  کے خلاف تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر دوست اسکیم کو مسترد کر دیا۔

محمد حامد نے کہا کہ 60ہزار ماہانہ ٹیکس کو ظالمانہ نظام قرار دیتے ہیں جب کہ بجلی کے بلوں میں 24ٹیکسز کو نامنظور کرتے ہیں، ساتھ ہی دالوں اور دیگر اجناس میں ودہولڈنگ ٹیکس کو نامنظور کرتے ہیں۔

مہنگی بجلی کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے 28اگست کی ہڑتال میں مکمل تعاون کریں تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج اور ہڑتال جاری رہےگی۔

مرکزی تنظیم تاجران اورآل پاکستان انجمن تاجران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں