جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو حکومت سہولت فراہم کرے گی: وزیر بلدیات سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو حکومت سہولت فراہم کرے گی، ہمیں اس شہر اور ملک کی ترقی میں مل کر کام کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے بنا رہے ہیں جو سپرہائی وے سے ملے گی، ایم ٹی خان روڈ پر ایلیویڈیٹ روڈ بھی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائدآباد سے ایک اور شاہراہ بنائیں گے، ہاکس بے پر بھی ترقیاتی کام ہوگا تاکہ وہاں ٹریفک جام نہ ہو، ترقی کے لیے مل کام کریں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز بہت کم ہیں، اضافے پر غور کیا جارہا ہے، تاکہ کسی قسم کے مسائل کے بچا جاسکے۔

انسداد تجاوزات آپریشن : بلاول ہاؤس کی دیواریں کب گرائی جائیں گی؟ خرم شیر زمان

خیال رہے کہ گذشتہ روز مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ہم شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ انسداد تجاوزات آپریشن منصفانہ بنیادوں پر نہیں ہورہا، بلاول ہاؤس کی دیواریں فٹ پاتھ پر قائم ہیں ان کے خلاف کب ایکشن ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں