جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت نے سب کو رلا دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش گھر منتقل کرنے کے لیے والدین بےرحم ایمبولنس ڈرائیور کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ پورا نہ کرسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بیٹے کی لاش گھر منتقل کرنا چاہتے تھے لیکن ایمبولنس ڈرائیور نے بھاری کرایہ کا مطالبہ کردیا جس کے باعث اُنہیں مجبوراً اپنے بچے کی میت کو آٹو ٹرالی میں ڈال کر گھر لانا پڑگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا سے مرنے والے نوجوان بیٹے کی لاش کو لے جانے کے لیے باپ کے پاس ایمبولینس کو دینے کی رقم نہ ہونے پر لاش کو آٹو ٹرالی میں منتقل کیا۔

- Advertisement -

بھارت: ‘کورونا کے ہلاک مریضوں کو کتے نوچ کر کھانے لگے’، کمزور دل افراد کیلئے انتباہ!

حیدرآباد کے علاقے ابراہیم پٹنم سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ پربھاکر کورونا وائرس سے متاثر ہوکر کنک کوٹھی اسپتال میں زیرعلاج تھا جس کی موت 21 دن بعد واقع ہوئی، والدین تاحال صدمے کا شکار ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیٹے کی لاش کو آبائی علاقے لے جانے کے لیے ایمبولنس کے ڈرائیور نے 110 ہزار روپے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا رقم نہ ہونے پر باپ نے بیٹے کی لاش کو آٹو ٹرالی میں منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں