تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’ڈنک‘‘ میں حقیقت سامنے آگئی، مداح حیران

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ڈرامے کی نئی قسط میں حقیقت سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے۔

گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی ساتویں قسط نشر کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ پروفیسر ہمایوں کی خودکشی کے بعد حیدر (بلال عباس) کا اپنی منگیتر امل عزیز (ثنا جاوید) کے ساتھ رویہ تلخ ہوگیا اور حیدر کو پروفیسر ہمایوں سے ہمدردی ہونے لگتی ہے۔

حیدر کے اچانک منگیتر امل کے ساتھ رویے میں تبدیلی اور پھر خودکشی کرنے کے بعد پروفیسر ہمایوں کے جنازے میں شرکت کرنے کے فیصلے نے ناظرین کو حیران کردیا۔

بعدازاں حیدر کو امل عزیز اور پروفیسر ہمایوں کے درمیان پیش آئے ہوئے واقعے کو یاد کرتے ہوئے دکھایا گیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ حید ر کے علم میں یہ بات آچکی ہے کہ امل عزیز نے پروفیسر ہمایوں پر جھوٹا الزام لگایا تھا۔

امل عزیز نے اپنے منگیتر حیدر کو یونیورسٹی سے نکلنے سے بچانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچایا تھا۔

اس سے قبل نشر کی گئی قسط میں دکھایا گیا تھا کہ امل عزیز پروفیسر ہمایوں سے یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’میں نے سمجھایا تو تھا آپ کو آپ اپنی ضد پر اڑے ہوئے تھے، کیا ملا حیدر کو دیکھیں، شکایت ہونے کے باوجود بھی وہ بچ گیا اور آپ بے قصور ہوتے ہوئے بھی قصور وار ٹھہرائے گئے۔

ڈرامے کی آٹھویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امل عزیز شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ حیدر اس کے برعکس پروفیسر ہمایوں کی خودکشی کو لے کر افسردہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ڈرامہ گزشتہ روز ٹاپ ٹرینڈ پر رہا، مداحوں کی جانب سے تبصرہ کیا جارہا ہے کہ شاید حیدر امل سے شادی نہ کرے کیونکہ وہ امل کی حقیقت جان چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -