انقرہ: آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات کی، ملکی صدر نے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو داد دی۔
تفصیلات کے مطابق ’’صدر اردوان صدارتی کمپلیکس‘‘ میں قومی جمناسٹس احمد اور ابراہیم کولک سے ترک صدر نے خصوصی ملاقات کی اس دوران انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔
آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوبیس سالہ ابراہیم کولک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ ہیں۔ اسی مقابلے میں احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر اردوان نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔
اٹلی میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلے میں ابراہیم نے 14 ہزار 933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔
اس بہترین کامیابی کے بعد ابراہیم کولک نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کے عالمی میلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔