تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ترک صدر نے دنیا کو حیران کردیا

انقرہ: ترکی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہونے والی دنیا کی پہلی ‘سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس’ میں صدر رجب طیب اردوان نے سفر کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس کی ٹیسٹ ڈرائیو ہوئی جس کی جانچ کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشاہداتی سفر کیا۔ یہ بسیں کب تک سڑکوں پر چلیں گی اب تک واضح تاریخ سامنے نہیں آئی، صدر نے اس پراجیکٹ کی تکمیل کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے دنیا کی پہلی سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس کا تعارف

رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس بنانے والی کمپنیاں دنیا بھر میں اس سیکٹر کو فروغ دیں گی اور ترکی اس بس کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے گا۔

ترک صدر نے ترک سائنس دانوں کی تیار کردہ اور دنیا میں پہلی چوتھے درجے کی میس پروڈکشن الیکٹرک سیلف ڈرائیونگ بس کی تعارفی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے بس کا ٹیسٹ سفر بھی کیا۔

خیال رہے کہ ترک صدارتی سوشل کمپلیکس میں بس کی تجرباتی ڈرائیو کی گئی۔

Comments

- Advertisement -