چینی شہری نے صرف ساڑھے تین منٹ میں 3 رنگ برنگ ریوبک کیوب کو بیک وقت ہوا میں اچھالتے ہوئے اسے یک رنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
یہ چینی نوجوان لی ژائی ہواؤ ہے جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعبدہ بازی کے کھیل میں مختلف رنگوں کے ریوبک کیوب کو بیک وقت ہوا میں اچھالتا رہا اور صرف 3 منٹ 29.29 سیکنڈ میں رنگ برنگے کیوب کو یکساں طور پر یک رنگ سطری کرکے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
چین کے صوبہ فیوجیان کے شہر ژیامن میں انجام دیے گئے اس کارنامے کو عالمی ریکارڈ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد لی ژائی ایک ساتھ تین ریوبک کیوب ہوا میں گھماتے ہوئے اسے حل کرنے والا نیا عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گیا ہے
شعبدہ بازی کا ماہر یہ نوجوان اس سے قبل وہ الٹا لٹک کر ریوبک کیوب اچھالتے ہوئے انہیں حل کرنے کا شاندار مظاہرہ بھی کرچکا ہے، اسی طرح الٹا لٹک کر ایک ہاتھ سے بھی ریوبک کیوب ٹھیک کرنا بھی اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔