تازہ ترین

رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تو یہ تباہ کن ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام ِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں قدم قدم پر موت کا راج ہے، اقوامِ متحدہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے کوئی پریشر برداشت نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، جبری نقل مکانی میں فریق نہیں بنیں گے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانا ضروری ہے، غزہ میں آزادانہ نقل و حرکت چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رفح میں اس وقت 14 لاکھ فلسطینی بے گھر آبادی نے پناہ لے رکھی ہے مگر اسرائیل اس گنجان آباد چھوٹے شہر کو اپنی بھر پور جنگی قوت سے نشانہ بنانے کا اعلان کر چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ رفح آپریشن کے بعد اسرائیلی فتح محض چند دنوں میں ممکن ہو جائے گی، اگر ہمارا جنگ بندی کے لیے معاہدہ ہو بھی گیا تو اس سے کچھ التوا تو ہو سکتا ہے مگر یہ ہو کر رہے گا۔

Comments

- Advertisement -