بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: یورپی یونین کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی۔

امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) کا امریکا کے لیے خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر فوری پابندی لگا دی۔

امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث پابندی لگائی گئی، پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قرار دیا جاناہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکےگی اور پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنز پر یورپی یونین ایئر سیفٹی نے پی آئی اے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے پاکستا نی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر اہم ٹیلی کانفرنس بلائی ہےجس میں سی اے اے سے پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجراء کا طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے جبکہ 21 جولائی تک جاری ہونے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں