تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں افغان صدراشرف غنی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، اس موقع پر افغانستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خیل زاد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ملاقات میں افغان امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں جنرل ملر بھی موجود تھے، امریکا افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا افغان صدر سے کہا ہے کہ امن کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

آرمی چیف سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے افغان امن مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے، افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف سمیت دیگر اہم عہدیدارورں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -