جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مزدور کا باصلاحیت بیٹا، کراچی کنگز نے تلاش کیا کرکٹ کا ہیرا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کنگز کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملنے والے باصلاحیت نوجوان احمد کلہو کا تعلق غریب گھرانے سے ضرور ہے مگر اُس کی محنت بآلاخر رنگ لے آئی اور وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان مشتاق کلہوڑو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ بڑا ہوکر اچھا کرکٹر بنے مگر معاشی تنگ دستی اُسے کچھ کرنے سے روک دیتی تھی تاہم اب اُس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی کنگز کی کٹ میں میدان میں اترے گا۔

قدرت کا اصول ہے کہ ہر شخص کی زندگی میں اچھے اور برے دن آتے ہیں، جن کی زندگی میں لگاتار تنگی ہو انہیں قدرت ایک موقع سے ضرور نوازتی ہے ، ایسا ہی کچھ ہوا سکھر سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کہلوڑو کے ساتھ جو اب پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

- Advertisement -

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

اے آر وائے سے گفتگو کرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ باؤلر مشتاق کلہوڑو کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے کرکٹ کا بے حد شوق تھا مگر والد کے ساتھ مزدوری پر جانے کی وجہ سے کھیل کو مکمل وقت نہیں دے سکتا تھا ہاں مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور  شام میں وقت نکال کر پریکٹس جاری رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں مقامی کلب کے لیے بحیثیت فاسٹ بالر کھیل چکا ہوں، کراچی کنگز کے ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے بارے میں جب سنا تو تذبذب کا شکار تھا مگر ٹرائل میں آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ میری قسمت کا بڑا امتحان تھا۔

زاہد کلہوڑو کو کراچی کنگز کے چیف سلیکٹرز نے منتخب کیا اور اُسے ٹیم میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا، جس پر نوجوان کا کہنا ہے کہ ’میں کراچی کنگز کی انتظامیہ اور چیف سلیکٹر راشد لطیف بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے موقع فراہم کیا‘۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وقار یونس اور عمران خان سے متاثر ہوں اس لیے اُن کے ایکشن کو کاپی کرنےکی کوشش کرتا ہوں، میں ان دونوں باؤلرز کو بچپن سے فالو کر رہا ہوں۔

کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے

دوسری جانب مشہور بلے باز بوم بوم آفریدی اور فاسٹ بالر محمد عامر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں گزارے وقت کو مشتاق کلہوڑو نے اپنے لیے قیمتی قرار دیا۔

خیال رہے فاسٹ باؤلر مشتاق کلہوڑو نے گذشتہ سال قائد اعظم ٹرافی کھیلتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے توجہ حاصل کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں