جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بالائی علاقے برف سے ڈھک گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں سردی اپنے جوبن پر پہنچ گئی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی نے رنگ جما دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس کے بالائی مقامات بابوسرٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈوز اور نانگا پربت سمیت مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرد ہواؤں نے بابوسر ٹاپ میں پارہ منفی ایک تک گرادیا۔

تفریحی مقامات وادی سوات اور ناران میں بھی برفباری نے سردی کی شدت بڑھا دی۔

- Advertisement -

ادھر کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں آج بھی برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

برف باری کے پیش نظر کئی سیاحتی مقامات بھی بند کردیے گئے، کئی شاہراہ پر برف کے باعث ٹریفک کی روانی ممکن نہیں رہی، انتظامیہ نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں