تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شاید یکم مئی سے قبل امریکا دوبارہ کھل جائے، ڈونلڈ‌ ٹرمپ

واشنگٹن : ملک کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریاستوں کے گورنز کے درمیان ایک بار پھر بحث چھڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے اور مہلک ترین کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں مچارکھی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ہلاکتیں ہورہی ہیں اور لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

ایسے سنگین حالات میں جب قبرستانوں میں لاشوں کو دفنانے کی جگہ ختم ہوگئی اور اسپتالوں میں بھی مزید مریضوں کو رکھنے کی جگہ نہیں بچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے ملک کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔

ملک کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر گزشتہ دو روز سے امریکی صدر اور ریاستوں کے گورنرز کے درمیان بحث اور اختلافات جاری ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے منصوبہ حتمی مراحل میں ہے، امریکا شاید یکم مئی سے پہلے کھل جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر ریاست کے گورنر کو لاک ڈاؤن کے خاتمے یا جاری رکھنے کا اختیار ہے۔

خیال رہے کہ چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیادہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا۔ اب تک امریکا میں 26 ہزار سے زائد کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 14 ہزار 246 افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -