پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کل ون ڈے سیریز کے لیے کل اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
آل راؤنڈر شاداب خان انجرڈ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
پی سی بی کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے شاداب خان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 جنوری سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔