منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کوبرا کو بوتل سے پانی پلانے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جنگل کے بیچ و بیچ ایک شخص کے کوبرا کو بوتل سے پانی پلانے کی ویڈیو نے دیکھنے ‏والوں کو حیران کر دیا۔

عمومی طور پر سانپ کے ڈسنے یا اس سے مد بھیڑ کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں لیکن اس بار زیرہلے ‏کوبرا سے ہمدردی کی ایسی ویڈیو سامنے آئی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔

17سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کی ایک شخص جنگل میں بوتل سے کوبرا ‏کو پانی پلا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو فارسٹ سروسز آفیسر نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کے ساتھ آفیسر ‏نے پیغام میں لکھا پانی اور پیار۔۔ جو زندگی کے دو بہترین جز ہیں۔

ویڈیو پر صارفین اپنے اپنے انداز میں ردعمل اور تبصرے کررہے ہیں۔ صارفین نے حیرانی کا اظہار ‏کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی ہمدردی پہلی بار دیکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں