منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی حملہ آور نے فائرنگ کے لیے پستول نکالی تو پیچھلے کھڑے شخص نے اسے دبوچ لیا اور اس کی گن اوپر کی جانب کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔

اسی اثنا میں وہاں موجود پی ٹی آئی کے مزید کارکنان دوڑتے ہوئے آئے اور حملہ آور کو پکڑ کے وہاں سے لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ عمران خان کےکنٹینرپر فائرنگ کرنیوالےحملہ آورکا نام فیصل بٹ ہے.

بعد میں سامنے آنے والے میں مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والے شخص کو کارکنان نے ہاتھوں میں اٹھا لیا اور اس بہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں