تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

انتظار کی گھڑیاں ختم، اورنج لائن چلنے کو تیار

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے لگیں، لاہور والوں کو ایک اور سفری سہولت ملنے کو تیار ہے۔

اورنج میٹرو لائن ٹرین 25 اکتوبر سے آپریشنل ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج میٹرو لائن کو فعال کرنےکی حتمی منظوری دیدی ہے۔

اونج میٹرو لائن کا آخری اسٹاپ تک کرایہ 40 روپے ہو گا۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

اس سے قبل سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے اور جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -