کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، قلات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور ڈی آئی خان سمیت ملک کہ بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے، جس کا پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔
کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ
واضح رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے لیے پاک افواج سمیت ملک کی مختلف سماجی تنظیموں نے بھی اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا، اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علم بھی متاثرہ افراد کو پانے پلانے اور انہیں بروقت سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش تھے۔