ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی پر بڑا الزام عائد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کرکٹ تنزلی کے دور سے گزر رہی ہے اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے اس کا الزام آئی سی سی پر عائد کر دیا ہے۔

ابتدائی دو ون ڈے ورلڈ کپ کی چیمپئن اور کالی آندھی کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز جس سے مقابلہ کرنے سے ایک دور میں دنیا کی بڑی بڑی ٹیمیں کتراتی تھیں اب اس کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ حالیہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی وہ کوالیفائی نہ کرسکی اور یوں 2022 کا ورلڈ کپ دو بار کی سابقہ عالمی چیمپئن کے بغیر کھیلا گیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ اتنی کمزور کیوں ہوئی اس کی کئی وجوہات ہوں گی مگر ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے اس ذمے دار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دیگر کرکٹنگ ممالک پر عائد کیا ہے

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو ورلڈ کرکٹ پر برس پڑے، آئی سی سی اور دیگر ممالک کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کمزور کرنے کا ذمے دار قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں جونی گریو نے الزام عائد کیا ہے کہ سب آئی سی سی کا فنانشل ماڈل کام نہیں کر رہا ہے اور سب یہی چاہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ دوبارہ مضبوط نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے لیکن آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کا ریونیو جو 7 فیصد تھا اس کو مزید کم کر کے 5 فیصد کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں