ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو بیوی نے طیش میں آکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یونین کونسل رنیال کےگاؤں مصریوٹ کے ایک گھر میں ملزمہ روبینہ نے اپنے شوہر ذوالفقار پر گولیاں چلا دیں۔ مقتول دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس پر اہلیہ کوغصہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقتول کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

چند روز قبل کراچی میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے لاش کو دفنا دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں رابعہ اس کا آشنا مرتضیٰ اور دوست علی حمزہ شامل ہیں۔

ملزمان نے گرفتاری کے بعد گل محمد کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں