تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

برطانوی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی بیوی ملکہ سے بھی زیادہ دولت مند

برطانوی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ریشی سوناک کی اہلیہ اکشتا مورتی دنیا کی امیر ترین خواتین میں شامل ہیں اور ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ امیر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد برطانیہ کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلیے ہندوستانی نژاد برطانوی رہنما ریشی سوناک مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں جو بدھ کے روز ہونے والے ایلیمینیشن راؤنڈ میں 25 فیصد یعنی 88 ووٹ لے کر وزارت عظمیٰ کی اس دوڑ میں سرفہرست رہے ہیں۔

جس طرح بھارتی نژاد ریشی سوناک نے دیگر برطانوی سیاستدانوں کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اسی طرح ان کی اہلیہ اکشتا مورتی بھی پیچھے نہیں رہیں بلکہ اپنے شوہر سے کچھ آگے نکل گئیں کیونکہ انہوں نے دولت میں ملکہ برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ریشی سوناک ہندوستانی ٹیک کمپنی انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں دور طالبعلمی میں سوناک کی اکشتا مورتی سے ملاقات ہوئی تھی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں کرشنا اور انوشکا ہے۔

رواں سال اپریل میں اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات کی بنیاد پر شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشتا مورتی دولت کے معاملے میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ سے زیادہ امیر ہیں۔ اکشتا کے والد نارائن مورتی کی انفوسس ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی اس وقت برطانیہ سمیت تقریباً 50 ممالک میں موجود ہے جب کہ اس کا صدر دفتر بنگلور میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 42 سالہ اکشتا مورتی کے پاس انفوسس کے شیئرز ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر یعنی 7600 کروڑ روپے ہے۔ امیروں کی فہرست 2021 کے مطابق، یہ اعداد و شمار اکشتا مورتی کو برطانوی ملکہ الزبتھ دوم سے زیادہ امیر بناتا ہے۔ رپورٹ میں ملکہ کی دولت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کی ذاتی دولت تقریباً 460 ملین ڈالر یعنی 3400 کروڑ روپے ہے۔

Comments

- Advertisement -