تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ترک فوج کا افغانستان سے انخلا شروع، پہلا دستہ وطن پہنچ گیا

ترک افواج کا افغانستان سے انخلا شروع ہو گیا اور پہلا قافلہ انقرہ پہنچ گیا۔

ترک فوجیوں کا پہلا دستہ کارگو طیارے سے کابل سے براستہ اسلام آباد سے انقرہ پہنچا ہے۔ ‏افغانستان میں اپنا مشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹنے والوں کا انقرہ ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا ‏گیا۔

ترک صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں کا انخلا 36 گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔ ترکی ‏نے2002میں عالمی فورسزسلامتی تعاون کیلئےاپنےفوجی افغانستان بھیجےتھے۔

افغانستان میں متعین ایک ہزار 4 سو فوجیوں پرمشتمل ترک ایئرفورس اہلکار بھی شامل تھے۔ ترک ‏ایئرفورس کے اہلکار کابل ایئرپورٹ کےتحفظ اور انتظام کافریضہ انجام دیتے رہے۔

ترک فوج ایئرپورٹ کی سیکورٹی پر مامور تھی جو شہریوں کے بحفاظت انخلا کے یقینی بنارہی تھی، ‏شہریوں کی وطن واپسی کے بعد انخلا کے مشن کو مکمل کرتے ہوئے اب ترک فورسز کو واپس بلایا ‏جارہا ہے۔

کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک فورسز نے دیگر غیرملکی افواج کے ساتھ مل کر شہریوں کے ‏انخلا میں مکمل تعاون فراہم کیا اور ایئرپورٹ پر ہیڈکوارٹر قائم کیا جہاں سے ترک شہریوں کی وطن ‏واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے۔

چند روز قبل ترک وزیرخارجہ نے اپنی افواج کی واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کی تاہم اب ‏وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک افواج کابل ایئرپورٹ سے نکل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -