واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا گھر کے باہر یا سڑک پر مگرمچھوں کو دیکھنا عام سی بات ہے لیکن اس مرتبہ خاتون نے چونکا دینے والا دعویٰ کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے پالم کوسٹ کی رہائشی خاتون کرسٹینا کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے گھر کے باہر ڈائنوسار کے بچے کو بھاگتے ہوئے دیکھا ہے، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہیں۔
یہ انوکھا واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تاہم اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، خاتون کے اس حیران کن دعوے پر صارفین بھی دم بخود ہیں۔
وائرل ویڈیو میں واضح نہیں کہ گھر کے باہر دوڑتی ہوئی مخلوق کونسی ہے۔ کرسٹینا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈائنوسار کا بچہ ہی ہے کیوں کہ میں دیگر جانوروں کے چلنے یا بھاگنے کا انداز جانتی ہوں یہ ان میں منفرد ہے، ڈائنوسار سے متعلق بننے والی فلم بھی دیکھی ہے جس کے بعد میرا دعویٰ زیادہ سچ لگ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دیگر جانور یا پرندہ بھی ہوسکتا ہے لیکن خاتون اپنے دعوے پر بضد ہیں کہ آگے کی دونوں ٹانگوں کی مدد سے دوڑنے والا ڈائنوسار ہی تھا۔
Welcome to Jurassic World?
‘Florida woman says she spotted a ‘baby dinosaur’ running through yard’https://t.co/eKZkWbdajz pic.twitter.com/JGjitLZ6n1
— Chris (@ChrisLikesDinos) April 19, 2021