جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں آج پہلے ٹی20 میں ٹکرائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیزیر کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، سیریز کا پہلا میچ آج کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے۔

ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلش ٹیم کو پاکستان پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے، جبکہ قومی ٹیم کے لیے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے، پاکستان ٹیم رواں سال 10 میں سے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز اپنے نام کرچکی ہے جس کے باعثٖ ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دس مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، جس میں سے 9 میچز انگلینڈ کے نام رہے، البتہ قومی ٹیم نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امید ہے مستقبل میں سیریز پاکستان میں ہوں گی: کپتان ویمن ٹیم

واضح رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں