تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

!دنیا اپنی جگہ سے حرکت کر رہی ہے

کچھ عرصے قبل ایک حیرت انگیز تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے محل وقوع میں تبدیلی کر چکا ہے اور اپنی جگہ بدل رہا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے 50 سال میں ایسا کئی بار اور پوری دنیا میں ہوچکا ہے۔

حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پچھلے 50 سال کے اندر آسٹریلیا اپنی جگہ کم از کم 4 بار تبدیل کر چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار ٹیکٹونک پلیٹس پر واقع ہے جو ہر سال تقریباً 2.7 انچ شمال کی جانب حرکت کرتی ہیں۔ اس کے برعکس امریکا کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹس کی رفتار کہیں کم ہے اور وہ سالانہ ایک انچ سے بھی کم جگہ تک حرکت کرتی ہیں۔

آسٹریلیا اپنی ’جگہ‘ بدل چکا ہے *

ماہرین کے مطابق زمین کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹ بہت ساری تعداد میں مل کر تقریباً اتنی ہی رفتار سے حرکت کرتی ہیں جتنی تیزی سے ہماری انگلیوں کے ناخن بڑھتے ہیں یعنی سالانہ 5 سے 10 سینٹی میٹر۔

واضح رہے کہ زمین کی تہہ کے نیچے موجود مختلف مرکبات مل کر ایک ٹھوس شکل اختیار کرلیتے ہیں جو ٹیکٹونک پلیٹ کہلاتی ہے۔ یہ اپنی جگہ سے حرکت کرتی ہیں اور ان کی حرکت تیز رفتار ہو تو یہ زلزلوں کا باعث بنتی ہیں۔

world-2

دنیا بھر میں زمین کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹس مختلف رفتار سے حرکت کرتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مختلف مقامات پر موجود ہوتی ہیں۔ ان کی حرکت کا انحصار دراصل اس مقام پر ہے کہ وہاں انہیں کھسکنے کے لیے کتنی جگہ میسر ہے۔

ہوسکتا ہے آپ کو ان چند سینٹی میٹرز کا فرق بے حد معمولی لگتا ہو لیکن یہ ہمارے نقشوں کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کے باعث اب مختلف ٹیکنالوجیز میں درد سری کا سامنا ہوگا۔ جیسے بغیر ڈرائیور کی کار جس میں محل وقوع کو فیڈ کردیا جاتا ہے اور وہ اسی فیڈ کیے ہوئے ڈیٹا کے مطابق حرکت کرتی ہیں۔

سمندر آگے بڑھ رہا ہے، زمین کو نگل رہا ہے *

یا پھر جی پی ایس ٹریکنگ جو سفر کے دوران راستوں کے حوالے سے آپ کی رہنمائی کرتی ہے۔

یہ فرق ہماری زمین کے طول و عرض میں بھی تبدیلی کر رہا ہے۔ سنہ 1994 میں زمین اور مختلف مقامات کی جو پیمائش تھی ان سب میں مجموعی طور پر اب 200 میٹرز کا فرق آچکا ہے اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ اس وقت سے اب تک ایک ہی گھر میں مقیم ہیں تو یقین جانیں، اس کے درست پتے میں بہت تبدیلی آچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -