لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دنیا برمی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اقوام متحدہ، اسلامی دنیا نے برما ایشو پر نوٹس نہیں لیا، اقوام متحدہ کے ٹھوس اقدامات کا سامنے نہ آنا المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی افواج کو فوری برما بھیجے دنیا برمی حکومتی کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
یہ پڑھیں: برما میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہو رہی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ (کل) 8 ستمبر کو 200 شہروں میں برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، کارکنان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد صرف ایک ہفتے میں 450 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا گیا جبکہ جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش آنے والے مظلوم مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔