اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اس مچھلی سے متعلق حقیقت جان کر دنیا دم بخود رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کے حوالے سے حقائق سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت دھچکا لگا جب حقیقت آشکار ہوئی کہ یہ زندہ یا حقیقی مچھلی نہیں بلکہ ایک پینٹنگ ہے۔

آرٹسٹ نے مچھلی کی حقیقت سے قریب ترین پینٹنگ بناکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

فنکار نے حقیقی تھری ڈی ریسین مچھلی کی پینٹنگ تخلیق کی ہے۔ فیف ڈونگ نامی یہ آرٹسٹ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

آرٹسٹ نے انتہائی حقیقت پر مبنی اور تقریباً زندگی سے معمور نظر آنے والی سہ جہتی مچھلی کی شفاف ریسین (گوند) سے پینٹنگ بنائی۔ انہوں نے اس فن میں اسپیشلائزیشن کررکھا ہے۔

فیف ڈونگ نے اس میں غیرمعمولی حقیقت کا رنگ بھرتے ہوئے گولڈ فش کی ایسی تخلیق کی کہ وہ پیالے یا شیل میں تیرتی ہوئی نظر آنے لگی، دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

خیال رہے کہ تھری ڈی ریسین فش پینٹنگ بنانے کا فن لگ بھگ 30 برس قبل جاپانی آرٹسٹ ریوسوکے فوکا ہوری نے متعارف کرایا تھا اور اس فن کو کافی مقبولیت بھی ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں