بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کی سب بڑی ٹیکنالوجی ایکپسو ’’لیپ ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا۔

ٹیکنالوجی ایکسپو میں 80 ممالک سےکمپنیاں اپنی مصنوعات کےساتھ آئی ہیں۔ پہلی بارپاکستانی کمپنیاں بڑی تعدادمیں میگانمائش میں حصہ لےرہی ہیں۔

ایکسپو میں40 کے قریب پاکستانی کمپنیاں مصنوعات پیش کررہی ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کے 2 پویلین قائم کیےگئےہیں۔

پاکستانی پویلین کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے سفیربلال اکبر نےکیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی وژن 2030 سے فائدہ اٹھائیں گی۔

میگا انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش ریاض میں 3 فروری تک جاری رہےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں