تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کا سب سے منفرد اسمارٹ فون، حیران کن خصوصیات

بولیٹ نامی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا پہلا جراثیم کش اسمارٹ فون متعارف کرادیا جو اسکرین پر جراثیموں کے پھیلنے کی شرح 24 گھنٹے کے اندر 99.9 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں چاندی کے چارج شدہ ایٹم سلور ایون کو استعمال کیا گیا ہے جو اسکرین پر جراثیموں کے پھیلنے کی شرح میں 24 گھنٹے کے اندر 99.9 فیصد تک کم کردیتے ہیں، اس خاصیت کے علاوہ اسمارٹ فون واٹر پرو بھی ہے جو ڈیوائس کو پانی سے خراب ہونے سے بچائے گا۔

کمپنی نے اس فون کا نام ‘کیٹ یاس 42’ رکھا ہے، ویسے تو یہ فعال طور پر تو بیکٹریا یا وائرسز بشمول کرونا وائرس کو ناکارہ نہیں بناتا البتہ جراثیم کی افزائش کو روکنے اور گھنٹوں بعد ختم بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسمارٹ فون اسکرین پر سے جراثیموں کی تعداد 15 منٹ میں 80 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

فوٹو بشکریہ بولیٹ

اگر جرثیم اسکرین پر 24 گھنٹے رہے تو وہ 99.9 فیصد تک ختم ہوجاتے ہیں، کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ اس فون کو صابن اور پانی سے دھویا بھی جاسکتا ہے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اس اسمارٹ فون کو گیلے ہاتھوں سے بھی استعمال کیا جاسکے گا، خاص طور پر وہ افراد جو اسپتالوں میں کام کرتے ہیں انہیں دستانے پہن کر استعمال کرنے میں سہولت پیش آئے گی، اس فون کا 5.5 انچ ڈسپلے ہے۔

کیٹ یاس 42 میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج بھی ہے، کمپنی نے کیمرے کو بہترین ریزلٹ سے آراستہ کیا ہے۔ 229 برطانوی پاؤنڈز کا یہ فون 2021 میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -