منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

دو ہفتوں‌ میں‌ کھانا ہضم کرنے والا دنیا کا سست ترین جانور

اشتہار

حیرت انگیز

سلوتھ ایسا جانور ہے جو ایک ماہ میں اپنا کھانا ہضم کرتا ہے، جس کے باعث ماہرین نے اسے دنیا کا سب سے سست ترین جانور قرار دیا ہے۔

دنیا بھر میں بہت سے ایسے افراد اور جاندار موجود ہیں جنہیں سستی اور کاہل ہونے کے القابات سے نوازا جاتا ہے لیکن ماہرین نے ایک جانور کو سست ترین جانور قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق انسان اپنا کھانا 6 سے 8 گھنٹے میں باآسانی مکمل طور پر ہضم کرلیتا ہے جبکہ جانوروں کی بات کی جائے تو بلّی آرام سے ایک دن میں کھانا ہضم کرتی ہے۔

- Advertisement -

گھوڑا ڈیڑھ گھٹنے میں ہضم کرتا ہے جبکہ ہاتھی کو بھی کھانا ہضم کرنے میں 18 سے 24 گھنٹے لگتے ہیں لیکن ایک جانور ایسا بھی ہے جسے کھانا ہضم کرنے میں 15 سے ایک ماہ لگ جاتا ہے۔

جی ہاں! حارہ (ٹراپکس) کے خطے، جنوبی اور وسطی امریکا کے جنگلات میں پایا جانے والا وہ سست ترین جانور سلوتھ ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سلوتھ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصّہ درختوں پر ہی گزارتا ہے اور درخت پر بیٹھے بیٹھے پورا دن میں ایک دو پتّے ہی کھاتا ہے اور اسے بھی ہضم کرنے میں کم از کم دو ہفتے لگاتا ہے جس کے باعث اسے دنیا کا سست ترین جانور قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں