The news is by your side.

Advertisement

زمیندار کا بدترین سلوک، انسانیت شرما گئی

رنگپور: صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں زمیندار نے بزرگ کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں زمیندار نے 70سال کے بزرگ کو درخت کے ساتھ باندھ کر مارا، اُس نے بھینس کھیتوں میں آنے پر معمر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے بعد زمیندار نے کئی گھنٹے بوڑھے شخص کو باندھے رکھا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری کو آزاد کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، رپوٹ پر کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک میں زمیندار، وڈیروں اور بااثر افراد کی جانب سے مظلوموں پر بدترین سلوک کے واقعات عام ہیں، اس سے قبل بھی اس طرح خبریں منظر پر آچکی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں