جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے والے نوجوان پر بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے والے نوجوان کو اوباش لڑکوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ دھلے کی حدود میں پیش آیا جہاں طالبات کو چھیڑنےسےمنع کرنے والے نوجوان پر محلے کے اوباش لڑکے ٹوٹ پڑے۔

گروہ نے نوجوان کو مارا پیٹ اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گروہ میں شامل لڑکوں نے واقعے کی ویڈیو بنائی اور خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر پولیس نے تھانہ دھلے میں25 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ سی پی او رائے بابر کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اور ویڈیو میں تشدد کرنے والے افراد کی شناخت کر کے ان کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں