تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نوجوان چلتی ٹرین کے آگے کود گیا

بھارت کے دارالخلافہ نئی دہلی میں نوجوان نے تلک نگر میٹرو اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے نے نئی دہلی کے تلک نگر میٹرو اسٹیشن پر پلیٹ فارم سے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی، اس موقع پر وہاں موجود میٹرو اہلکاروں اور سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، اس کے پاس سے کوئی شناختی دستاویزات ملی ہیں اور نہ ہی خودکشی کی کوئی وجہ سامنے آسکی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلومات اکھٹی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈی سی پی میٹرو نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا اور ویشالی جانے والے استے پر پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرین آپریشن ایک گھنٹے تک بند رہا بعد ازاں لاش کو جائے حادثہ سے ہٹانے کے بعد ٹریک کو بحال کیا گیا۔

ٹرین آپریشن بند ہونے سے مسافروں بالخصوص کام کاج پر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے ملازمت والی جگہوں پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن پر اس سے قبل بھی کئی بار خودکشی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کے بعد وہاں حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے عملے کو تعینات کیا گیا ہے لیکن ایسے واقعات کی مکمل روک تھام نہیں ہو پائی ہے۔

Comments

- Advertisement -