بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی نوجوان نے سب کو رلا دیا، انتہائی افسوس ناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی نوجوان علی البطاشی نے دوست کے والد کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ سعودی عرب کے شہر قنفذہ میں پیش آیا جہاں شہری نے نالے میں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی الباطشی اپنے دوست کے والد کو بچانے کے لیے آگے بڑھا تھا لیکن نالے میں گہرا گڑھا ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عملہ اطلاع ملتے ہی جائے وقع پر پہنچا تو شہری ہلاک ہوچکا تھا۔

خیال رہے کہ نوجوان کی لاش کو نالے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے گھروالوں کے حوالے کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں