اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جوان پروگرام نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے، مثالی خدمات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام کے تحت ووکیشنل اسکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، 1لاکھ 70ہزار سے زائد نوجوانوں نے ہائی ٹیک اسکل کورسز مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسکل اسکالر شپ کے تحت نوجوانوں میں10 ارب تقسیم کردئیے۔ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے ذریعے نوجوان پسند کے ہنر میں ہائی ٹیک کورسز کر رہے ہیں۔ کورسز کے ذریعے ہزاروں نوجوان کس طرح گھر بیٹھے روزگار حاصل کر رہے ہیں؟ اس حوالے سے ڈاکومنٹری جاری کردی گئی۔

سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکومنٹری جاری کی ہے۔ اسلام آباد کی خاتون نادیہ حسن نے اسکل اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے روز گار حاصل کرلیا۔

نادیہ حسن نے نیوٹک یونیورسٹی سے جدید کوڈنگ اور ڈیوائس مینجمنٹ کا ہائی ٹیک کورس کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسٹرز تعلیم مکمل ہونے کے باوجود ملازمت نہیں مل رہی تھی، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے ذریعے ہنر حاصل کیا تو گھر بیٹھے روزگار مل گیا، اب نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائین پیسے کما رہی ہوں۔

نادیہ حسن نے کہا کہ فری لانسنگ، بلاگنگ اور ویب انالسز جیسے جدید کورسز کرائے گئے، وزیراعظم عمران خان ،کامیاب جوان پروگرام ٹیم کی شکرگزار ہوں۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نادیہ حسن کو مبارکباد بھی دی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نادیہ حسن ہزاروں نوجوانوں کیلئے مثال ہیں، بے روزگاری سے تنگ نوجوان اسکل اسکالرشپ سے روزگار حاصل کریں، وفاقی حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے، کامیاب جوان قرض، اسکل اسکالرشپ پروگرام نوجوانوں کیلئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ہزاروں نوجوانوں کو قرض اور اسکل اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لیے اربوں روپے مختص کر رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں