جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

تھیٹرز کو رات ساڑھے 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت نے تھیٹرز کو رات ساڑھے 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد انہیں رات 8 تک بند کرنے کا نوٹفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تھیٹرز کو رات 8 بجے بند کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی اور تھیٹرز کو رات ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کا حکم دے دیا جس کے بعد تھیٹرز کو رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ اب اس پر کوٸی گفت وشنید نہیں ہو گی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے ہمیں لاٸف اسٹاٸل تبدیل کرنا ہوگا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے لوگوں کو جلد سونے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ عدالت یہ سب کچھ لوگوں کے لیے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے اسکول مزید 7 روز تک بند رہیں گے

لاہور ہائیکورٹ نے ساتھ ہی محکمہ ماحولیات کو آلودگی کے خاتمے کے لیے جلد رولز وضح کرنے کی ہدایت کی اور آٸندہ سماعت پر ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو ذاتی حیٹیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو جنوری کو کی جاٸے گی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں