جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سری لنکا نے آخری وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سری لنکن بیٹرز مہیش تھکشانا اور مدھوشنکا نے آخری وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ بنالی۔

بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

کوشال پریرا 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے، نسانکا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراوکرما 1 رن بنا کر چلتے بنے۔

اینجلیو میتھیوز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھنن جیا ڈی سلوا 19 رنز بناسکے، تھکشانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم سری لنکا کی 9 وکٹیں 128 رنز پر گرنے کے بعد تھکشانا اور مدھوشنکا نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور دسویں وکٹ پر ریکارڈ 43 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

مہیش تھکشانا 91 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دلشان مدھوشنکا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں