پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ورلڈ کپ میں کل سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم سری لنکن اسپنر مہیش تھکشانا کی پاکستان کے خلاف ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

سری لنکا کے اسسٹنٹ کوچ نوید نواز نے کہا کہ مہیش تھکشانا فٹ ہیں اور کل پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے، میڈیکل پینل کے مشورے کی وجہ سے تھکشانا کو پہلا میچ نہیں کھلایا ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست ماضی کا حصہ بن چکی امید ہے کہ کھلاڑی پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ مہیش تھکشانا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سری لنکن اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، وہ ایشیا کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے گئے۔

یاد رہے کہ 20 سالہ اسپنر دونتھ ویلالاگے کو ونیندو ہسارنگا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، ویلا لاگے نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دس اوورز میں 81 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے، تھکشانا بھی انجری کی وجہ سے پہلے میچ کا حصہ نہیں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں