ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کراچی: کم عمر بچے کی کار سے قیمتی سامان چرانے کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کم عمر بچوں کے ذریعے چوری کی ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

ائیرپورٹ کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑی کار میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی۔ شہری کار کے ٹائر میں ہوا بھر رہا تھا اور اسی دوران کم عمر بچہ دوسری طرف سے آیا، گاڑی سے فون اور پرس چوری کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

- Advertisement -

فوٹیج میں بچے کو مہارت سے گاڑی کا دروازہ کھولتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کم سن چور کا موٹرسائیکل سوار ساتھی بھی قریب کھڑا ہے۔ بچہ گاڑی سے قیمتی سامان چرانے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوا۔

ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں 6 جنوری 2025 کو کاسمیٹیک کی دکان میں خاتون اور بچی نے چوری کی واردات کی جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور فرار ہوگئیں۔ واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی جس میں خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون سیلز گلرل کو کاسمیٹکس دکھانے کے بہانے دوسری جگہ لے گئی جبکہ ملزمہ نے دوسری گاہک خاتون سے بھی نظریں بچا کر واردات کی۔

ملزمہ نے شو کیس سے پرس نکالا، بچی نے شیلف سے بیگ اٹھا کر چھپایا۔ دکان میں واردات کیلیے 4 خواتین رکشہ میں آئی تھیں جو باسانی فرار ہوگئیں۔ متاثرہ سیلز گرل کے بیگ میں سونے کی چین، انگھوٹی اور نقدی موجود تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں