جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’ان کا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہے، نہ پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عامرمغل نے کہا ہے کہ نہ پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے، ان کا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر مغل اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سیکریٹریٹ پہنچنے پر عامر مغل کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے دفتر کو غیرقانونی طریقے سے گرایا جارہا تھا، میں نے صرف اتنا پوچھا کہ کوئی آرڈر ہے تو دکھا دیں۔

- Advertisement -

عامر مغل کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ میں فائرنگ کروا رہا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے رات کے وقت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سی ڈی اے کی جانب سے سیل کردیا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی دفتر کے کچھ حصے کو بھی گرادیا گیا، ذرائع کا بتانا تھا کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے دفتر استعمال نہیں ہوگا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیکٹر جی 4/8 میں سیاسی جماعت کی قائم غیرقانونی تعمیرات کو ختم کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی تھیں، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں